ونزوئلا میں کودتا کا منصوبہ براہ راست امریکہ میں بنایاگیا

ونزوئلا کے وزير خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ونزوئلا میں کودتا کا منصوبہ امریکہ کے اندر بنایا گیا ہے جسے ونزوئلا کی حکومت نے ناکام بنادیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کے وزير خارجہ خورخہ اراسیا نے اعلان کیا ہے کہ ونزوئلا میں کودتا کا منصوبہ امریکہ کے اندر بنایا گیا ہے جسے ونزوئلا کی حکومت نے ناکام بنادیا ہے. امریکہ کے نائب صدر پینس کودتا کی سرپرستی اور نگرانی کررہے ہیں۔ امریکہ کا ونزوئلا کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش اور ونزوئلا میں امریکی مداخلت اور اپوزیشن کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ونزوئلا میں جاری سیاسی بحران شدید پیچیدہ صورت اختیار کرگیا ہے امریکہ کے حمایت یافتہ اپوزیشن رہنما جوآن گائیڈو نے فوج سے اپیل کی کہ وہ ونزوئلا کے موجودہ صدر نکولس میڈیورو کا تختہ الٹ دے، ادھرحکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملکی فوج اب بھی حکومت کی حامی اور وفادار ہے۔ونزوئلا میں حکومتی اور سیاسی بحران اس سال 10 جنوری میں اس وقت شروع ہوا جب گزشتہ برس نکولس میڈیورو دوسری مدت کے لیے ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ 23 جنوری کو اپوزیشن کے رہنما جوآن گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی حکومت گائیڈو کی حمایت کررہی ہے لیکن وہ روس سے مطالبہ کررہی ہے کہ وہ ونزوئلا کے قانونی صدر نکولس میڈورڈ کی حمایت ترک کردے۔تازہ اطلاعات کے مطابق جوآن گائیڈو نے فوج سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر میڈیورو کو اقتدار سے بے دخل کردے۔ ونزوئلا کے وزير خآرجہ نے اعلان کیا ہے کہ ونزوئلا میں کودتا کا منصوبہ امریکہ کے اندر بنایا گیا ہے جسے ونزوئلا کی حکومت نے ناکام بنادیا ہے کیونکہ ونزوئلا کے موجودہ صدر کو فوج کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News Code 1890149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =