رہبر معظم  نے صوبہ خوزستان میں حجۃ الاسلام موسوی فرد کو نمائندہ ولی فقیہ مقرر کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے علیحدہ علیحدہ احکامات میں حجۃ الاسلام موسوی فرد کو اہواز کا امام جمعہ اور صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ جبکہ حجۃ الاسلام موسوی جزائری کو حوزہ علمیہ اہواز کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے علیحدہ علیحدہ احکامات میں حجۃ الاسلام موسوی فرد کو اہواز کا امام جمعہ اور صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ جبکہ حجۃ الاسلام موسوی جزائری کو حوزہ علمیہ اہواز کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ االاسلام والمسلمین موسوی فرد کے نام  اپنے حکم میں فرمایا: حجۃ الاسلام موسوی جزائری اہواز میں طویل عرصہ تک امام جمعہ کے عہدے پر فائز رہے اور انھوں نے اس عہدے پر گرانقدر خدمات دینے کے بعد سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے لہذا جناب عالی کو صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کا نمائندہ اور اہواز کا امام جمعہ مقرر کرتا ہوں اور آپ سے بھی اس عہدہ پر رہ کر عوام کی شائستہ خدمات کی توقع رکھتا ہوں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک علیحدہ حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی جزائری کو اہواز کے حوزہ علمیہ کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

News Code 1890148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =