ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں

ہندوستانی وزير خارجہ سشما سوراج نے اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلیفون پرگفتگو میں ایرانی تیل پر پابندی سے استثنی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستان ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزير خارجہ سشما سوراج نے اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلیفون پرگفتگو میں ایرانی تیل پر پابندی سے استثنی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام  نہیں ہے۔

ہندوستانی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تیل پر پابندی لگا کر اس کی جگہ دوسرا آپشن تلاش کرنا آسان کام نہیں۔ لہذا ہندوستان کو ایران کے تیل پر پابندی سے مزید کچھ عرصہ تک استثنی دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی وزير خارجہ کے اس مطالبے پر امریکی وزیر خارجہ نے کوئی توجہ نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان بظاہر الیکشن اور نئی حکومت کے آنے تک استثنی چاہتا تھا جسے امریکی وزیر خارجہ نے یہ کہہ کر رد کردیا کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کے تیل پر پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں مصمم ہیں۔ باخـر ذرائع کے مطابق ایران کے تیل کے خلاف امریکہ کا معاندانہ اقدام بھی اس کے ماضی کے اقدامات کی طرح ناکام ہوجائےگا۔

News Code 1890147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =