نوازشریف نے ضمانت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف نے 6 ہفتے کی ضمانت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف نے 6 ہفتے کی ضمانت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے 6 ہفتے کی ضمانت میں مزید توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،سابق وزیراعظم نے ضمانت میں مزید توسیع کیلئے درخواست اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نظرثانی درخواست پرفیصلہ ہونے تک ضمانت میں توسیع کی جائے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہوئی توناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق 6 ہفتے کے بعدضمانت ختم ہوجائے گی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ 6 ہفتے کی مدت 7مئی کوختم ہورہی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔

News Code 1890138

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =