پاکستان میں پیٹرول 14 روپے 37پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش

پاکستان میں ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنےکی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوارسال کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنےکی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوارسال کردی ہے۔ڈیزل 4.89،مٹی کا تیل 7.46 اور لائٹ ڈیزل 6.40 روپےاضافہ کرنےکی سفارش،سمری پٹرولیم ڈویژن کوارسال کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول 14 روپے 37پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 26 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔

News Code 1890134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =