سابق امریکی فوجی گرفتار/ دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

امریکی شہر لاس اینجلس میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق امریکی فوجی مارک اسٹیون ڈومنگو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق امریکی فوجی مارک اسٹیون ڈومنگو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز حراست میں لیے گئے ڈومنگو پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے لونگ بیچ پر ہونے والی ایک ریلی میں دھماکہ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کو ایک جاسوس نے بھیس بدل کر ایک پارسل دیا جو اس نے بم سمجھ کر رکھ لیا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

عدالتی دستاویز کے مطابق ایف بی آئی ذرائع سے بات کرتے ہوئے ڈومنگو نے مسلمانوں کے خلاف حملوں کا بدلہ لے کر شہید ہونے کا شوق ظاہر کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق خود کو مسلمان ظاہر کرنے والا 26 سالہ مارک اسٹیون ڈومنگو افغانستان میں جنگ کا تجربہ رکھتا ہے اور وہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے واقعہ کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔

News Code 1890124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =