پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 12 افراد ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ٹول پلازا پر بریک فیل ہونے سے ایک ہائی ایس وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث 12 افراد ہلاک اور 6 افراد بری طرح جل گئے جن کی حالات تشویش ناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں  ٹول پلازا پر بریک فیل ہونے سے ایک ہائی ایس وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث 12 افراد ہلاک  اور 6 افراد بری طرح جل گئے جن کی حالات تشویش ناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازا پر مسافروں سے بھری ایک ہائی ایس وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والے مسافروں میں دو خواتین، دو بچیاں اور 8 مرد شامل ہیں جن میں سے 6 افراد کی لاشیں بری طرح جلی ہوئی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کے 12 مسافروں کی ڈیڈ باڈی پمز ہسپتال لائی گئی جب کہ 6 زخمی مسافروں کو پمز کے برن سینٹر لایا گیا ہے جن کا 90 فی صد جسم جل چکا ہے، ان میں ایک خاتون، ایک بچہ اور 4 مرد شامل ہیں جن کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

News Code 1890123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =