پاکستانی وزیر اعظم کی بیجنگ میں اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقات نہ ہوسکی

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران ان کی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہوسکی جن میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران ان کی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہوسکی جن میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چین میں 27  اپریل کو ختم ہونے والے دوسرے 2 روزہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں 37 ریاستوں کے سربراہان شریک ہوئے تھے۔ تاہم اس دوران پاکستانی وزیراعظم کی صرف ایتھوپیا کے وزیراعظم اور تاجیکستان کے صدر ہی سے ملاقات ہوسکی۔ حکومت کی جانب سے اس بارے میں کوئی فوری وضاحت جاری نہیں کی گئی کہ وزیراعظم اور دیگر سربراہان مملکت کے مابین ملاقاتیں کیوں طے نہیں پاسکیں حالاں کہ بین الاقوامی فورمز میں دو طرفہ ملاقاتیں عام ہوتی ہیں کیوں کہ مختلف ممالک کے سربراہان ایک ہی جگہ پر موجود ہوتے ہیں۔ عمران خان کی بیجنگ روانگی سے قبل دفترخارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نہ صرف بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے بلکہ وہاں ان کی متعدد سربراہان مملکت اور کارپورٹ و بزنس لیڈرز سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

News Code 1890119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =