بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

بھارتی وزیراعظم مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، کیس کی سماعت کل ہو گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، کیس کی سماعت کل ہو گی۔ اطلاعات کےمطابق کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ سشمیتا دیو نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو ہدایت دے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں جو شکایت کی گئی ہے اس میں الیکشن کمیشن کارروائی کرے۔بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ سشمیتا دیو کی درخواست سماعت کے لیے قبول کرلی ہے، جس پر سماعت کل ہو گی۔

News Code 1890118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =