کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

کراچی کےعلاقے ماری پور میں واقع ٹرک اڈے کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کےعلاقے ماری پور میں واقع ٹرک اڈے کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ماری پور نیا ٹرک اڈا گیٹ نمبر 5 کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ دوسرے شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سجاد جبکہ زخمی کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔

News Code 1890114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =