پاکستان نے 60 بھارتی شہریوں کو آزاد کردیا

پاکستان نے ملک میں گرفتار 55 بھارتی ماہی گیروں اور5 بھارتی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ملک میں گرفتار 55 بھارتی ماہی گیروں اور5 بھارتی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں گرفتار55 بھارتی ماہی گیروں اور5 شہریوں کو کراچی کی ملیر جیل سے رہا کردیا۔ ایدھی فاٶنڈیشن کے چیٸرمین فیصل ایدھی اورسعد ایدھی کی ہدایت پرگزشتہ روزرہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے کینٹ ریلوے اسٹیشن لایا گیا جہاں ان کو بزنس ایکپریس کے ذریعے لاہور روانہ کردیا گیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق ایدھی فاٶنڈیشن کی طرف سے ماہی گیروں کو کھانا، سفری اخراجات، تحاٸف اورفی کس 5 ہزار روپے نقد بھی دیے گئے جب کہ فاٶنڈیشن ان بھارتی ماہی گیروں کوخصوصی ایدھی بسوں کے ذریعے واہگہ باڈر روانہ کرے گی۔

News Code 1890105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =