انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم ازکم 17 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم ازکم 17 افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں بےگھر ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم ازکم 17 افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں بےگھر ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صوبہ بینگکولو کے 9 اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید نقصان پہنچا ہے جہاں 13 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں عمارتوں، پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حکومت کی جانب سے امدادی کام کا سلسلہ جاری ہے اور متاثرین کے لیے کیچن اور پناہ گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے جہاں تقریباً 13 ہزار متاثرین کو رکھا گیا ہے جبکہ امدادی کارکن متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے کشتیوں کی مدد سے کوششوں میں مصروف ہیں۔

News Code 1890101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =