پاکستان میں 7 افراد کے قتل میں ملوث ملزم 18 سال بعد گرفتار

پاکستان کے علاقہ گجرات میں پولیس نے 7 افراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کو 18 سال کے بعد اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ گجرات میں پولیس نے 7 افراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کو 18 سال کے بعد اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ساجد محمود نے 2000ء میں 2 اور 2001ء میں 5 افراد کو پرانی دشمنی پر قتل کیا تھا۔گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم بیرونِ ملک روپوش ہو گیا تھا۔حکومت کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے 2 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔

News Code 1890099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =