سری لنکا نے برقعہ اور حجاب پر پابندی لگادی/ وہابیت ،اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی کا باعث

سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں کے دہشت گردانہ اقدامات کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کو عالمی سطح پر شدد بدنامی کا سامنا ہے سری لنکا میں وہابی دہشت گردوں کے حالیہ بم دھماکوں کے بعد حکومت نے برقعہ اور حجاب پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں کے دہشت گردانہ اقدامات کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کو عالمی سطح پر شدد بدنامی کا سامنا ہے سری لنکا میں وہابی دہشت گردوں کے حالیہ بم دھماکوں کے بعد حکومت نے برقعہ اور حجاب پر پابندی عائد کردی ہے۔ سری لنکن صدر نے وہابی دہشت گردوں کے حملوں کے بعد 21 اپریل کو برقعے پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا،اتوار کو حکومت کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہاگیا کہ کسی بھی طرح سے چہرہ چھاپانے پر ایمرجنسی ضابطے کے تحت پابندی عائد ہوگی ۔ سری لنکا میں ہونے والے خونی حملوں کی ذمہ داری سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔ امریکہ اور سعودی عرب،  داعش کو اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئےاستعمال کررہے ہیں۔

News Code 1890097

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =