رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اسمگلروں اور بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پولیس کے سربراہ اور اعلی افسروں سے ملاقات میں اسمگلروں اور بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پولیس کے سربراہ اور اعلی افسروں سے ملاقات میں اسمگلروں اور بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی پر تاکید کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں پولیس کے لئے اقتدار اور مہربانی کو دو اہم عناصر قراردیتے ہوئےفرمایا:  پولیس کے اہلکاروں کا ملک کی اندرونی سکیورٹی میں اہم  اور کلیدی کردارہے پولیس کے زحمتکش افراد شب و روز  ملک اور عوام کی امن و سلامتی کے سلسلے میں تلاش و کوشش میں مصروف ہیں، پولیس کی کارکردگی قابل تعریف اور لائق تحسین ہے ۔ پولیس کے اہلکاروں نے حالیہ سیلاب کے دوران بھی اہم اور مؤثر کردار ادا کیا اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد بہم پہنچانے میں بہترین خدمات انجام دینے کامظاہرہ کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہتھیاروں کی خرید و فروش کی روک تھام کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: پولیس کو ہتھیاروں کی خرید و فروش کو روکنے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ہمدان جیسے دلخراش واقعہ کی دوبارہ تکرار نہ ہو۔

رہبر معظم نے فرمایا: ہمدان میں ایک عالم دین کو قتل کرنے والے شخص نے اینسٹاگرام میں چار قسم کے ہتھیاروں کی نمائش کی۔ پولیس کو اس قسم کے واقعات کو روکنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیے۔

News Code 1890095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =