ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک

بھارت میں موٹر سائیکل سوار ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں موٹر سائیکل سوار ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں موٹر سائیکل سوار مسلح ماؤ نواز باغیوں نے ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شدید زخمی ہے۔

ریسکیو ادارے نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی پولیس اہلکار کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ باغیوں کی فائرنگ سے قریب سے گزرنے والا ایک دیہاتی بھی زخمی ہو گیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

News Code 1890092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =