سری لنکن پولیس نے حملوں کے ماسٹرمائنڈ کے باپ اور2 بھائیوں کو مزاحمت پر ہلاک کردیا

سری لنکن پولیس نے دو روز قبل چھاپوں کے دوران مزاحمت کرنے پر جوابی کارروائی میں گرجا گھر حملوں کے مرکزی ملزم کے والد اور 2 بھائیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکن پولیس نے دو روز قبل چھاپوں کے دوران مزاحمت کرنے پر جوابی کارروائی میں گرجا گھر حملوں کے مرکزی ملزم کے والد اور 2 بھائیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا پولیس نے گرجا گھروں پر حملے کے مرکزی ملزم ظہران ہاشم کے گھر پر جمعہ کو چھاپہ مارا تھا، گھر سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، دوطرفہ فائرنگ میں ظہران ہاشم کے والد محمد ہاشم، دو بھائی زین ہاشم اور رضوان ہاشم ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے چھاپ مار کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد کی، ویڈیو میں ظہران ہاشم کے والد اور بھائیوں کو گرجا گھر حملوں کی حمایت کرتے ہوئے اور لوگوں کو غیر مسلموں پر حملوں کے لیے اکساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ظہران ہاشم کے بہنوئی نیاز شریف نے یہ ویڈیو رائٹر کو بھی دکھائی۔

واضح رہے کہ کے گزشتہ اتوار ایسٹر کے تہوار کے موقع پر سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر 8 خود کش دھماکے کیے گئے تھے جس میں 250 سے زائد ہلاک اور 500 کے لگ بھگ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

News Code 1890091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =