امریکہ میں گوگل کی عمارت سے کرین گرنے سے 4 افراد ہلاک

امریکہ میں گوگل سیٹل کیمپس کی بالائی منزل میں تعمیراتی کاموں کے دوران کرین سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں پر گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں گوگل سیٹل کیمپس کی بالائی منزل میں تعمیراتی کاموں کے دوران کرین سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں پر گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ساؤتھ لیک یونین ضلع میں سڑک کنارے گوگل کیمپس کی بلند عمارت کی بالائی منزل میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک بھاری بھرکم کرین سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں پر گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے کرین کو ہٹایا اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کو گاڑیوں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں کرین میں موجود 2 اہلکار اور 2 کارسوار ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون، اُن کا بچہ اور ایک 20 سالہ نوجوان شامل ہے۔

News Code 1890090

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =