برازیل میں ماڈل ریمپ پر گر کر ہلاک ہوگئے

برازیل میں " ساؤ پاؤلو فیشن ویک " کے دوران 26 سالہ ماڈل ٹیلس سوآریز ریمپ پر گر کر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں " ساؤ پاؤلو فیشن ویک " کے دوران 26 سالہ ماڈل ٹیلس سوآریز ریمپ پر گر کر ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق برازیل میں ہونے والے فیشن ویک کے آخری روز مشہور ڈیزائنر کاوالیرا کے ملبوسات کی نمائش  اوکسا شو کے دوران ریمپ پر اعتماد سے کیٹ واک کرتے ہوئے 26 سالہ ماڈل اچانک گر کر بے ہوش ہوگئے۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ ماڈل ٹیلس سوآریز کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کی موت کی تصدیق کردی گئی، کیٹ واک کے منتظم نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماڈل کی موت تصدیق کی ہے تاہم ماڈل کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

News Code 1890086

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =