پاکستان میں 15 ماہ بعد مغوی لڑکی کی لاش برآمد

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 15 ماہ قبل اغوا کی جانے والی 17 سالہ لڑکی کی لاش برآمد کرلی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 15 ماہ قبل اغوا کی جانے والی 17 سالہ لڑکی کی لاش برآمد کرلی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مقتولہ لڑکی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں 266 جی بی سے ان کے عزیزوں نے شادی کے تنازع پر اغوا کیا تھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لڑکی کی لاش برآمد کرلی۔ راجنا تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق طاہرہ بی بی ولد غلام چراغ کو ان کے کزن نیاز اور شہباز نے دیگر عزیزوں، اللہ دتہ، اقبال اور امتیاز کے ساتھ مل کر جنوری 2018 میں اغوا کیا تھا۔حال ہی میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ملزم سے تفتیش کی، جس نے لڑکی کو قتل کرنے اور اس کی لاش کو مکان میں دفن کرنے کا اعتراف کیا۔جس کے بعد پولیس نے گزشتہ روز لڑکی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے راجانا ہیلتھ سینٹر منتقل کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان میں لڑکیوں کو اغوا کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

News Code 1890082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =