مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 11 زلزال 1 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے عسیر کے علاقہ علب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر 6 زلزال 1 میزائل داغے ہیں ، جبکہ عسیر کے علاقہ مجازہ میں 5 زلزال میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فورسز کے میزائل حملوں میں درجنوں سعودی کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 11 زلزال 1 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
News Code 1890074
آپ کا تبصرہ