پاکستانی وزیر اعظم کی چینی صدر سے ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پینگ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی وتجارتی معاملات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پینگ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی وتجارتی معاملات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پینگ سے بیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات ہوئی، چینی صدرشی جن پینگ نےگریٹ ہال آمد پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں دونوں سربراہوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی وتجارتی معاملات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گریٹ ہال میں ہونے والی ملاقات میں پاکستانی وفد بھی موجود ہے، پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ شامل ہیں جب کہ وزیرریلوے شیخ رشید، منصوبہ بندی کے وزیرخسرو بختیاراور دیگر وزرا بھی وفد کا حصہ ہیں۔ گریٹ ہال میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

News Code 1890071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =