ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے کو منسوخ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوبامہ کے دورِ حکومت کے دوران عالمی ہتھیاروں سے متعلق کیے گئے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوبامہ کے دورِ حکومت کے دوران عالمی ہتھیاروں سے متعلق کیے گئے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن (این آر اے) کے سالانہ اجلاس کے معاہدے سے دستبرادری کا اعلان کیا جسے 2013 میں کیا گیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے اراکین کو بتایا کہ وہ امریکہ کی  " ہتھیاروں کی تجارت کے معاہدے " میں دستخط کنندہ کی حیثیت کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جسے امریکی سینیٹ نے کبھی منظور نہیں کیا۔ اپنے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دستخط واپس لے رہے ہیں جس سے متعلق اقوام متحدہ کو جلد باقاعدہ نوٹس ارسال کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ این آر اے اس معاہدے کی مخالفت کرتی رہی ہے جو امریکہ کے 70 ارب ڈالر کے روایتی ہتھیاوں کو ریگولیٹ کرتا ہے اور انسانی حقوق کی پامالی کرنے والوں تک انہیں پہنچنے سے روکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے این آر اے کا ماننا ہے کہ اس کی وجہ سے مقامی سطح پر بندوق رکھنے کے حقوق زائل ہوتے ہیں جسے اوبامہ ایڈمنسٹریشن نے مسترد کردیا تھا۔واضح  رہے کہ اقوام متحدہ نے اس معاہدے کو اپریل 2013 میں بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرلیا تھا جہاں دنیا کے سب سے بڑے ہتھیاروں کے برآمد کنندہ ملک امریکہ نے این آر اے کی مخالفت کے باوجود حمایت میں ووٹ دیا تھا۔ خیال رہے کہ دنیا کے ایک سو ایک ممالک اس معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں جبکہ امریکا سمیت دیگر 29 ممالک اس کے دستخط کنندہ ہیں لیکن باقاعدہ طور پر اس میں شامل نہیں ہیں۔

News Code 1890066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =