بھارت میں سافٹ ویئر میں خرابی کے باعث 115 پروازیں معطل

بھارت کی سرکاری ایئرلائن ایئر انڈیا کے سافٹ ویئر میں خرابی کے باعث دنیا بھر میں 115 پروازیں معطل ہوگئیں جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی سرکاری ایئرلائن ایئر انڈیا کے سافٹ ویئر میں خرابی کے باعث دنیا بھر میں 115 پروازیں معطل ہوگئیں جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کی سرکاری ایئرلائن کے سافٹ ویئر میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک 155 پروازیں معطل ہوگئیں اور دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹس کے انتظار میں ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔ترجمان ایئرانڈیا نے میڈیا کو بتایا کہ سافٹ ویئر سسٹم کے " چیک ان " میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جسے معمول کے اپ ڈیٹس کے ذریعے دور کیا جا سکے گا تاہم اس عمل میں 6 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ کسی پرواز کو منسوخ نہیں کیا گیا تاہم پروازیں 8 گھنٹے کے لیے ملتوی کی گئی ہیں۔

News Code 1890065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =