سری لنکا میں بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ کافی عرصہ تک ہندوستان میں مقیم رہا

سری لنکا کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق سری لنکا میں بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ ظہران ہاشمی کافی عرصہ تک جنوبی ہندوستان میں مقیم رہا اور ٹریننگ حاصل کی، اور وہابی دہشت گرد تنظیم جماعت التوحید کے ہندوستان میں دہشت گردوں سے رابطے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  بھارتی اخبار دی ہندو نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق سری لنکا میں بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ ظہران ہاشمی  کافی عرصہ تک جنوبی ہندوستان میں مقیم رہا اور ٹریننگ حاصل کی، اور وہابی دہشت گرد تنظیم جماعت التوحید کے ہندوستان میں دہشت گردوں سے رابطے ہیں۔ بھارتی اخبار دی ہندو سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں کے چشم کشا انکشافات سامنے لے آیا، سری لنکن ملٹری حکام کے مطابق خود کش دھماکوں کے ماسٹرمائنڈ ظہران ہاشمی نے بھارت میں ٹریننگ حاصل کی اور ظہران ہاشمی نے کافی عرصہ جنوبی بھارت میں گزارا۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی حکام نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ظہران ہاشمی فیس بک کے ذریعے بھارتی نوجوانوں کے ساتھ رابطے میں تھا، ظہران ہاشم کے فیس بک پیچ کے 100 سے زائد فولوورز سے تفتیش کی گئی، جس کے بعد ایسٹر حملے کے سرغنہ کا بھارتی نوجوانوں کے ساتھ رابطے کا سراغ ملا۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 8 دھماکوں میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور ایک خود کش بمبار کے گھر چھاپے کے دوران حملہ آور کی اہلیہ نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا تھا۔

News Code 1890060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =