کراچی میں شدید گرمی کے پیش نظر ہیٹ ویو الرٹ جاری

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور گرد و نواح میں آئندہ ہفتے شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ۔ یکم سے 3 مئی تک دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سیلسئیس تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جب کہ شہر اور گرد و نواح میں سمندری ہواؤں کے بجائے شمالی اور شمال مغربی گرم و خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

جناح اسپتال شعبہ ایمرجنسی کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ سخت دھوپ کے دوران خصوصاً دن 11 بجے سے شام 4 بجے کے دورانیے میں گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، اگر ضروری کام سے نکلنا ہو تو سر پر گیلا تولیہ رکھ دیں، گرمی میں ہلکے کپڑوں کا استعمال کریں، جسم کو گیلا رکھیں اور حتی الامکان نہانے پر توجہ مرکوز رکھیں.

News Code 1890058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =