مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ منوچہر متکی نے متحدہ عرب امارات کے شیوخ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر متحدہ عرب امارات نے امریکہ کے خطرناک کھیل کا حصہ بننے کی کوشش کی تو امارات کے تیل کی برآمد صفر تک پہنچ جائے گی۔
ایران کے سابق وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد جب برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کے شیوخ کو ایران کے تین جزیروں کے بارے میں اکسانے کی کوشش کی تو اس وقت " ایران کے سابق صدر " آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی " نے کہا تھا کہ اماراتی شیوخ کو خون کے دریا سے عبور کرنا پڑےگا۔ متکی نے کہا کہ آج بھی اگر امارات کے شیوخ نے ٹرمپ کے کھیل کا حصہ بننے کی کوشش کی ،تو امارات کی تیل کی برآمد صفر تک پہنچ جائےگی۔
آپ کا تبصرہ