امریکی صدر پر ایک شخص نے موبائل سے حملہ کردیا

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا میں ایک شخص نے موبائل فون کے ذریعہ امریکی صدر ٹرمپ پر حملہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا میں ایک شخص نے موبائل فون کے ذریعہ امریکی صدر ٹرمپ پر حملہ کردیا۔ امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس کے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ کنونشن میں امریکی صدرٹرمپ کے اسٹیج پر پہنچتے ہی ایک شخص نے موبائل فون اسٹیج کی طرف پھینک دیا۔خفیہ سروس کےایجنٹس نےموبائل فون اسٹیج پر پھینکنے والےشخص کو تقریب سے باہر نکال دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق سیل فون پھینکنے والےشخص نےخود کو ٹرمپ کا حمایتی ظاہر کیا ہے۔

News Code 1890055

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =