سری لنکا میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران دھماکوں سے 15 افراد ہلاک

سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کے مشرقی علاقے کلمونائی میں خونخوار وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر تازہ کارروائی کے دوران خودکش دھماکوں میں 6 بچوں اور 3خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کے مشرقی علاقے کلمونائی میں خونخوار وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر تازہ کارروائی کے دوران خودکش دھماکوں میں 6 بچوں اور 3خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ سری لنکن پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق ایسٹر بم دھماکوں سے ہے۔سری لنکن پولیس ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب کلمونائی میں واقع گھر پر چھاپا مارا، جس کے بعد عسکریت پسندوں سے سیکیورٹی فورسز کا فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔مقابلے کے دوران 3خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور 6بچے بھی ہلاک ہوئے جبکہ 3 خودکش حملہ آوروں کی لاشیں مکان کے باہر سے ملی ہیں۔سری لنکن پولیس کے مطابق واقعے میں ایک شہری بھی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔

واضح رہے کہ کولمبو سے 370 کلومیٹر دور واقع علاقے کلمونائی کے مذکورہ مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے یہ مشترکہ آپریشن کیا۔

News Code 1890045

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =