یوکرائن میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک

یوکرائن میں کوئلے کی کان میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 کان کن ہلاک اور 13 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن میں کوئلے کی کان میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 کان کن ہلاک اور 13 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے دارالحکومت کے مغربی علاقے میں واقع کان زور دار دھماکے کے بعد دب گئی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے، ملبے سے صرف 4 کان کنوں کی لاشیں نکالی جاسکی ہیں جب کہ 13 کان کن لاپتہ ہیں، سکیورٹی فورسز نے دھماکوں میں باغیوں کے ملوث ہونے کے امکان کا اظہار کیا ہے۔

امدادی اداروں کو کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے اور لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ پولیس نے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1890039

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =