امریکہ کی ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے فوائد  سے محروم کرنے کی کوشش

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے فوائد سے محروم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور امریکہ کا یہ اقدام معاہدے کی روح کے خلاف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انٹر فیکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے فوائد  سے محروم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور امریکہ کا یہ اقدام معاہدے کی روح کے خلاف ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران 2015 سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کررہا ہے لیکن ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ تہران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے فوائد سے محروم کیا جارہا ہے۔ ریابکوف نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے بھی اپنی متعدد رپورٹوں میں اس بات کی تائید اور تصدیق کی ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے۔ لیکن اس معاہدے کے فوائد سے محروم کیا جارہا ہے جس پر سخت تشویش لاحق ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات غیر قانونی ہیں۔

News Code 1890038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =