ایرانی سپاہ اور مسلح افواج کے مثبت اقدامات / امریکی فوج کے دنیا میں دہشت گردانہ اور وحشیانہ اقدامات

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایرانی سپاہ کے خطے میں مثبت اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایرانی سپاہ اور مسلح افواج کے مثبت اقدامات کا مشاہدہ کررہی ہے جبکہ امریکی فوج کی دنیا میں بربریت اور دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی ،جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ تہران میں نماز جمعہ کےعارضی خطیب نے ایرانی سپاہ کے خطے میں مثبت اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایرانی سپاہ اور مسلح افواج کے مثبت اقدامات کا مشاہدہ کررہی ہے ،جبکہ امریکی فوج کی دنیا میں بربریت اور دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے عراقی اور شامی حکومتوں کی درخواستوں پر مثبت جواب دیکر خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جاری دہشت گردی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، یہی وجہ ہے کہ شام اور عراق کی حکومتیں اور عوام ایرانی سپاہ کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ان کی بر وقت مدد کرکے انھیں دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلا دی۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے امریکہ کی طرف سے سپاہ کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں کو دہشت گرد قراردینے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ خود امریکہ کے موجود صدر (ٹرمپ ) اپنی انتخابی مہم کے دوران اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ داعش اور القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل میں امریکہ اور سعودی عرب کا اہم کردار ہے ۔ امریکہ خود دہشت گرد ہے امریکی فوج عالمی اور علاقائی سطح پر دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہی ہے ۔خطے میں امریکہ کے اتحادی ممالک بھی دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں۔ سعودی عرب کے شہری دہشت گرد تنظیموں کے کمانڈر ہیں ، سعودی عرب اور اسرائیل مشترکہ طور پر علاقائی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں ۔ دہشت گردوں سے جتنے بھی ہتھیار ضبط کئے گئے ہیں وہ سب امریکی اور اسرائیلی ہیں۔

خطیب جمعہ نے سعودی عرب میں 37 شیعہ مسلمانوں کے سر قلم کرنے کے واقعہ کو سنگین اور بھیانک جرم قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے وحشیانہ اور مجرمانہ جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے امریکی صدر ٹرمپ نے آل سعود کی حمایت کرکے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔

News Code 1890033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =