ترقی پذیر ممالک میں ترقی کے لیے مشترکہ عالمی کوششیں ضروری ہیں، چین

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019ء کا آغاز ہوگیا، بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019ء میں متعددعالمی رہنما شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب سے چینی صدر شی چن پنگ نے خطاب کرتے ہوئے بی او آر کو رابطے مضبوط کرنے کا ذریعہ قرار دیا اور ترقی پذیر ملکوں کے لیے دیرپا ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے شراکت داروں سے مل کر کام کر رہے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ فورم تمام شریک ممالک کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گا۔ چینی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تجارت کے فروغ کے لیے آزاد تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے، دوسرے ممالک کی مصنوعات کا چینی مارکیٹ میں خیر مقدم کریں گے۔

News Code 1890021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =