پاکستان کا افغانستان کے اندرونی تنازع کا حصہ نہ بننے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔ افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات سے پاکستان میں اضطراب پایاجاتا ہے۔افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے تنازعات نے 40 سالوں سے دونوں ممالک کو بہت نقصان پہنچایا، طویل انتظار کے بعد افغان امن عمل خطے میں امن کے لیے ایک تاریخی موقع ہے، پاکستان افغانستان کے اندرونی مذاکرات کی مکمل حمایت کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں بنےگا، افغان قیادت خود اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی، افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات سے پاکستان اضطراب میں ہے، تشدد آمیز کارروائیوں سے افغان امن عمل متاثر ہوگا۔

News Code 1890011

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =