عبدالقدیر خان نے اپنی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے اپنی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے اپنی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی ہے کہ میری چٹھی کو درخواست سمجھ کر اوپن کورٹ میں سماعت کی جائے اور درخواست کی سماعت پر مجھے بھی پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے درخواست میں کہا ہے کہ میری نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے اور مجھ سے ملاقات کے لئے آنے والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی، تعلیمی اداروں میں جانے اور وہاں لیکچر دینے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹر عبد القدیر کی درخواست کو ان کے سیکرٹری اور مدثر چوہدری ایڈووکیٹ پر مشتمل وفد نے چیف جسٹس کے اسٹاف کو پیش کیا ہے۔

News Code 1890009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =