سری لنکا میں بم دھماکوں میں ملوث 8 وہابی دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

سری لنکا میں دھماکے کرنے والے 9 میں سے 8 وہابی خود کش بمباروں کی شناخت ہوگئی، پولیس ایک خودکش حملہ آور کے گھر پہنچی تو اس کی بیوی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 360 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں دھماکے کرنے والے 9 میں سے 8 خود کش بمباروں کی شناخت ہوگئی، پولیس ایک خودکش حملہ آور کے گھر پہنچی تو اس کی بیوی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 360 تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وہابی خودکش بمباروں میں سری لنکا کے کروڑ پتی تاجر یوسف ابراہیم کے 2 بیٹے انشاف احمد اور الہام احمد ابراہیم بھی شامل تھے۔پولیس نے تلاشی کے لیے انشاف کے گھر چھاپا مارا تو اس کی حاملہ بیوی نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، دھماکے میں انشاف کے 3 بچے اور 3 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تاجر یوسف ابراہیم کا تیسرا بیٹا مفرور ہے جسے پولیس تلاش کررہی ہے ، شبہ ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے بمباروں کی وڈیو میں موجود خاتون انشاف ہی تھی ۔رپورٹ کے مطابق دھماکےکے لیے انشاف ابراہیم کی کولمبو میں واقع فیکٹری میں خودکش جیکٹس تیار کی گئیں ۔

News Code 1889998

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =