کراچی میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے گڈاپ میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے گڈاپ میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ میمن گوٹھ میں بھی شوہر نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کردیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

گڈاپ پولیس کے مطابق حاجی ابراہیم گوٹھ میں ملزم مولا بخش نے گھریلو تنازع پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کردیا ،بعد ازاں بیٹی نے بھی اسپتال میں دم توڑ دیا ۔

ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی دونوں خواتین کی شناخت انیسہ اور شہر بانو کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم مولا بخش فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ادھر ملیر میمن گوٹھ میں بھی گھریلو جھگڑے پر شوہر نے چھری کے وار کرکے اپنی بیوی لطیفہ کو قتل اور بیٹی زبیدہ کو زخمی کر دیا ۔

News Code 1889994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =