ماسکو میں آج افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں کانفرنس منعقد ہوگی

روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان میں قیام امن کےسلسلے میں کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں روس، چین اورامریکہ کے نمائندے شریک ہونگے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان میں قیام امن کےسلسلے میں کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں روس، چین اورامریکہ کے نمائندے شریک ہونگے۔ کابل میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد شرکت کریں گے۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ سہ فریقی اجلاس افغانستان کے معاملے پر مذاکرات کاکوئی نیا فورم نہیں بلکہ یہ افغانستان میں قیام امن کےلیے پہلے سے جاری عالمی طاقتوں کی کوششوں کے فریم ورک کے تحت منعقد کیا جارہاہے۔

News Code 1889993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =