لاہور میں  بیٹنے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اوردو بہنوں کو قتل کردیا

پاکستان کے شہر لاہور میں شفیق آباد کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر بیٹنے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ، دو بہنوں کو قتل اور بھائی کو زخمی کردیا، ملزم نےخود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں شفیق آباد کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر بیٹنے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ، دو بہنوں کو قتل اور بھائی کو زخمی کردیا، ملزم نےخود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق شیفق آباد کے علاقے میں اویس نامی شخص  نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنے باپ 60 سالہ ریاض، دو بہنوں 25 سالہ سدرہ اور 23 سالہ مریم کو قتل کردیا جبکہ 28 سالہ بھائی فرحان اس موقع پر زخمی ہوگیا، جسے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم اویس نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، فرانزک ٹیموں نے جائے واردات سے شواہد اکھٹے کرلیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1889992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =