ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سعودی عرب کے بھیانک جرائم کی مذمت

سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور اقلیتوں کو شدید خطرات کے پیش نظر ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب آشکارا طور پر انسانی ، اسلامی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور اقلیتوں کو شدید خطرات کے پیش نظر ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب آشکارا طور پر انسانی ، اسلامی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب دولت اور طاقت کے نشے میں اقلیتوں میں خوف و ہراس پیدا کررہا ہے اور سعودی عرب میں عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جاتا اور نہ ہی فرضی ملزمین کو اپنے دفاع کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب شیعہ مسلمانوں کے خلاف پھانسی کی سزا کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ایک ہی دن میں 37 شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنا خوفناک اور وحشیانہ عمل ہے ، سعودی عرب میں انسانی اقدار کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے ۔ سعودی عرب بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ ادھر عالمی سطح پر بھی سعودی عرب کے بھیانک جرائم کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے دو دن قبل ایک ہی دن میں 37 شیعہ مسلمانوں کے سر قلم کردیئے تھے اور انھیں اپنے دفاع کا موقع بھی فراہم نہیں کیا۔

News Code 1889990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =