عمران خان آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

پاکستان کےوزیر اعظم عمران خان آج 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیر اعظم عمران خان آج 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ،مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد ہمراہ ہوں گے ،وزیرریلوے شیخ رشید،وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار،وزیربحری امورعلی زیدی،وزیرتوانائی عمرایوب،زلفی بخاری بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں چین ورلڈہوٹل میں قیام کریں گے ،وزیراعظم عمران خان کل بیلٹ اینڈ روڈفورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ،چینی صدرنیشنل کنونشن سینٹرپہنچنے پروزیراعظم عمران خان کااستقبال کریں گے ،چینی صدرشی چن پنگ بیلٹ اینڈروڈفورم سے خطاب بھی کریں گے۔

News Code 1889988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =