مسلم لیگ  نون کے دور میں پاکستان کو چین سے 14 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

پاکستان کے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے دور میں چین سے ہونے والا معاہدہ غیر متوازن تھا جس سے پاکستان کو 14 ارب ڈالر نقصان ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے دور میں  چین سے  ہونے والا معاہدہ غیر متوازن تھا جس سے پاکستان کو 14 ارب ڈالر نقصان ہوا ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی سید حسین طارق نے پوچھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں چین سے ہوئے آزاد تجارتی معاہدے سے پاکستان کو 12ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ن لیگ کے بعد اب تحریک انصاف کی حکومت چین کو آزادانہ تجارت میں رعایات دینے جارہی ہے، بتایا جائے ہم پاکستان کے لئے کام کررہے ہیں یا چین کے لئے؟۔

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے جواب دیا کہ چین سے ن لیگ دور میں ہونے والا آزاد تجارت معاہدہ غیر متوازن تھا جس کی وجہ سے پاکستان کو 12 کی بجائے 14ارب ڈالر کا نقصان ہوا، موجودہ حکومت نے چین سے آزاد تجارت کا معاہدہ متوازن کرلیا ہے، اب پاکستان کو آسیان ممالک جیسی سہولیات چین سے حاصل ہوگئی ہیں اور پاکستان کی 313 اشیا کو چین کے لئے ڈیوٹی فری قرار دے دیا گیا ہے۔

عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ یکم جولائی سے اب تک درآمدات میں ساڑھے تین ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے اور تجارتی خسارہ بھی کم ہوگیا ہے۔

News Code 1889981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =