مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اے ٹی ایم مشین سے اچانک سانپ نکل آیا ، جس کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تامل ناڈو کے ایک اے ٹی ایم کے اندر موجود 4 فٹ لمبا کوبرا سانپ گھس آیا جس کے باعث اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے لیے آنے والے شہری مشین میں سانپ دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔ واقعے کے بعد فوری الرٹ جاری کیا گیا،جس پر ریسکیو اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر سانپ کو اے ٹی ایم سے باہر نکالا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اے ٹی ایم مشین سے اچانک سانپ نکل آیا ، جس کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
News Code 1889980
آپ کا تبصرہ