اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہید کا گھر تباہ کردیا

مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی فوج نے بے بنیاد الزام عائد کر کے فلسطینی شہید نوجوان عمر امین کا گھر تباہ کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی فوج نے بے بنیاد الزام عائد کر کے فلسطینی شہید  نوجوان عمر امین کا گھر تباہ کردیاہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اتھارٹی نے مغربی کنارے میں شہید فلسطینی نوجوان عمر امین کے گھر کو بارودی مواد سے اُڑادیا اور پھر بھاری مشینری سے باقی ماندہ عمارت کو بھی تہس نہس کردیا جب کہ اہل خانہ کو ضروری سامان اُٹھانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔اسرائیلی فوج نے چند روز قبل ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 19 سالہ عمر امین کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی نوجوان نے چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ کی تھی۔

News Code 1889976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =