مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب شیعہ مسلمانوں کے خلاف پھانسی کی سزا کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ایک ہی دن میں 37 شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنا خوفناک اور وحشیانہ عمل ہے ، سعودی عرب میں انسانی اقدار کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے ۔ سعودی عرب بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے اور 18 سال سے کم عمر بچے کو پھانسی کی سزا دیکر اس نے اس کا واضح ثوبوت فراہم کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے تنقید کے جرم میں 37 شیعہ مسلمانوں کے ایک ہی دن میں سرکاٹ دیئے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب شیعہ مسلمانوں کے خلاف پھانسی کی سزا کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
News Code 1889971
آپ کا تبصرہ