سری لنکا میں بم دھماکوں میں ایک خاتون سمیت 9 خود کش حملہ آور ملوث

سری لنکا پولیس نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں ایک خاتون سمیت 9 خود کش حملہ آور ملوث تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا پولیس نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں ایک خاتون سمیت 9 خود کش حملہ آور ملوث تھے۔اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سری لنکن پولیس کے سربراہ اور ڈپٹی وزیر دفاع روان وجے وردنے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سری لنکن پولیس چیف نے بتایا کہ ایسٹرکےموقع پردھماکوں کےالزام میں 60افراد گرفتارکیےجاچکےہیں جن میں سے ایک شام کا شہری بھی ہے، تحقیقات کےمطابق دھماکوں میں 9 خودکش حملہ آورملوث تھے جن میں سے 8 کی شناخت کی جاچکی ہے۔ ڈپٹی وزیردفاع  کے مطابق دھماکوں میں ملوث مقامی گروہ کے لیڈر نے شنگریلا ہوٹل میں خودکشی کرلی اور ایک بمبار نے برطانیہ اور آسٹریلیا سے تعلیم حاصل کی تھی۔

اتوار کو مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 8 بم دھماکے ہوئے تھے جن میں 359 افراد ہلاک اور 500 زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک شدگان میں سے 39 غیر ملکی تھے۔  سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News Code 1889970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =