پاکستانی وزیر اعظم کی سری لنکا کے ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے ہم منصب رانل وکرم سنگھے کو ٹیلی فون کیا اوردہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے ہم منصب رانل وکرم سنگھے کو ٹیلی فون کیا اوردہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب رانل وکرم سنگھے کوٹیلی فون کیا اورملک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے حملوں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام بھی دہشتگردانہ حملوں پرافسردہ ہیں، دہشتگردی کا شکار ہونے کے باعث ہم سری لنکن بھائیوں کا دکھ سمجھتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکا کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی کے لئے سری لنکا کو تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی نے پوری دنیا کے امن کونقصان پہنچایا، دہشتگردی کی کوئی سرحد اورمذہب نہیں ہے اوردہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہرممکن تعاون کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ 2 روزقبل سری لنکا میں مسیحی تہوارایسٹرکے موقع پرگرجا گھروں اورہوٹلوں پرہونے والے 8 بم دھماکوں میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

News Code 1889968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =