پاکستان میں چینی باشندے نے خودکشی کرلی

پاکستان کے شہر گجرانوالہ میں چینی باشندے نے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر گجرانوالہ میں چینی باشندے نے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ میں 36 سالہ چینی باشندے زاہوکے نے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی، جسکے بعد وہ شدید زخمی ہوگیا اس کے سر، کمراورٹانگوں پہ شدید چوٹیں آئیں۔ چینی باشندے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اوراس کی زندگی کا خاتمہ ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا زاہوکمرہ 223 میں رہائش پزیرتھا، چینی باشندہ کاروباری سلسلے میں پاکستان میں رہائش پذیرتھا۔ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکی ہیں جس کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

News Code 1889966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =