میانمار میں پتھر کی کان میں 50 کان کن ہلاک

میانمار میں قیمتی پتھروں کی کان لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دب گئی جس کے نتیجے میں 50 کان کنوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں قیمتی پتھروں کی کان لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دب گئی جس کے نتیجے میں 50 کان کنوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔اطلاعات کے مطابق میانمار میں قیمتی پتھروں کی کان لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں زمین بوس ہو کر تباہ ہوگئی، لینڈ سلائیڈنگ کے وقت کان کن سو رہے تھے جب کہ کئی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔ حادثے میں تمام کان کن اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔ کان میں دبے تمام افراد کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں، بھاری مشینری کے باوجود ملبے کو ہٹایا نہیں جا سکا۔

News Code 1889961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =