ظریف کی سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر امریکہ کی خاموشی پر شدید تنقید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں، مخالفین اور منتقدین کے قتل عام پر امریکہ کے سکوت اور خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہدر حقیقت اسرائیل اور سعودی عرب کے وحشیانہ ، مجرمانہ اور بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں سعودی عرب کی طرف سے مخالفین اور منتقدین کے قتل عام پر امریکہ کے سکوت اور خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ در حقیقت اسرائیل اور سعودی عرب کے وحشیانہ ، مجرمانہ اور بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ایک دن میں 37 افراد کے سر تن سے جدا کرتا ہے اور سعودی عرب کے اس وحشیانہ اقدام کا امریکہ بیٹھ کر نظارہ اور تماشا کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اس بھیانک جرم پر امریکہ کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔ جان بولٹن، بن سلمان، بن زاید اور نیتن یاہو بی گروہ کے رکن ہیں جنھیں اس قسم کے مجرمانہ جرائم انجام دینے کی کھلی اجازت ہے۔

News Code 1889958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =